مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کےمعاملےپر ہونےوالےاجلاس میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کےمعاملےپرتمام آپشن زیرغورلائےجائیں گے جنوبی کوریا اور جاپان پر ایٹمی حملے کا خطرہ یقینی ہے۔
ٹلرسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریاکےجنوبی کوریا اورجاپان پرجوہری حملےکاخطرہ حقیقی ہے،امکان ہےکہ شمالی کوریا امریکی سرزمین پربھی حملےکی صلاحیت حاصل کرلے،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نےپہلےبھی کہا ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ اسٹراٹیجک صبر کی پالیسی اب ختم ہوچکی ہے۔
ٹلرسن نے نے کہا کہ شمالی کوریاپرنئی پابندیاں لگانےکےساتھ تجارتی دباو بڑھایاجائے تاکہ بلواسطہ طورپر شمالی کوریا کےجوہری پروگرام کی سپورٹ کرنے والے ذریعہ کو ختم کیاجاسکے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کےمعاملےپر ہونےوالےاجلاس میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کےمعاملےپرتمام آپشن زیرغورلائےجائیں گے جنوبی کوریا اور جاپان پر ایٹمی حملے کا خطرہ یقینی ہے۔
News ID 1872120
آپ کا تبصرہ